Get Alerts

گیسوربادا نے بھی پاکستان سپر لیگ کا مستقبل میں حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی

گیسوربادا نے بھی پاکستان سپر لیگ کا مستقبل میں حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی

جوہانسبرگ:جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسوربادا نے بھی پاکستان سپر لیگ کا مستقبل میں حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں شائقین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے 24 سالہ ربادا نے کہاکہ میں نیشنل ڈیوٹی اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 5 میں حصہ نہیں لے سکا، مگر مستقبل میں اس ایونٹ میں کھیلنا پسند کروں گا.

مجھے امید ہے کہ ایک دن اس کا حصہ ضرور بنوں گا۔