شہبازشریف کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ حتمی فیصلہ ہو گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ حتمی فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد:پاکستان میں بننے والی نئی مخلوط حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے مشاورت کے بعد  کے کابینہ تشکیل دینے کیلئے حتمی فیصلہ کر لیا ، شہباز شریف کی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے 12 وزراء ، پیپلزپارٹی کے7، جے یو آئی (ف)  کے  3 ، ایم کیو ایم کے 2، باپ پارٹی اور بی این پی کے دو، دو ، اے این پی کاایک اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی پیپلزپارٹی سے ہوگا، راجہ پرویز اشرف سپیکر کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جے یو آئی سے ہوگا۔

ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2 ، 2 وزارتیں دی جائے گی، اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی جبکہ آزاد اراکین کو بھی وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ  سندھ کا گورنر ایم کیو ایم اور پنجاب کا پیپلزپارٹی سے ہوگا جبکہ کے پی کے کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں