ہاکی کی بہتری کے لیے اہم قدم،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

ہاکی کی بہتری کے لیے اہم قدم،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔پی ایچ ایف نے ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے معاہدہ ہوا ہے، اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔


غیر ملکی کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کریں گے، رولنٹ اولٹمنزپہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد کو قومی ہاکی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا جبکہ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے ، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
 

مصنف کے بارے میں