Get Alerts

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مشن واشنگٹن: آئی ایم ایف سےسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، بورڈ منظوری کا انتظار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مشن واشنگٹن: آئی ایم ایف سےسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، بورڈ منظوری کا انتظار

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہان، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور اعلیٰ امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی معاشی بحالی اور مستقبل کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔واشنگٹن میں میڈیا اور عالمی حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دوسرے اور تیسرے جائزے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ     پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے۔
    اب صرف آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری کر دی جائے گی۔وزیر خزانہ نے عالمی سرمایہ کاروں اور امریکی حکام کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیشت میں استحکام لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ان کی ملاقاتوں کے اہم نکات درج ذیل تھے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور توانائی کے شعبے میں ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پر کام جاری ہے۔بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور طویل مدتی پروگرام کے لیے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ معاشی نمو کو پائیدار بنایا جا سکے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مثبت رہی ہیں، جس سے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر عالمی سطح پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

ٹیگز: