جدہ: وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، میاں محمد شہباز شریف اپنے غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ رائل ٹرمینل پر پہنچنے پر سعودی حکام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔رائل ٹرمینل پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سعودی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے جس میں اہم وفاقی وزراء شامل ہیں۔
وزیراعظم کے دورے کا سب سے اہم مرحلہ آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں درج ذیل معاملات زیرِ غور آئیں گے۔پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، دوطرفہ تعلقات: برادرانہ ممالک کے مابین تجارتی اور دفاعی روابط کو مزید مستحکم کرنا،شرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال۔
اس دورے کو پاکستان کے لیے معاشی استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔