امریکا اگر علاقے میں کشیدگی ختم کرنا چاہتاہے تو اسے اپنے افعال سے ظاہرکرنا ہو گا: شمالی کوریا

امریکا اگر علاقے میں کشیدگی ختم کرنا چاہتاہے تو اسے اپنے افعال سے ظاہرکرنا ہو گا: شمالی کوریا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کِم جونگ ان کا کہنا ہے کہ اگرامریکا علاقے میں کشیدگی کم کرنا اور کسی بھی خطرناک فوجی جھڑپ کو روکنا چاہتا ہے تو اسے اپنے افعال سے یہ ظاہر کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے جزیرہ گوام پر میزائل داغنے سے متعلق منصوبے کی رپورٹ ملک کے سربراہ کِم جونگ ان کو پیش کر دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق جونگ ان حتمی فیصلے سے قبل امریکی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
ادھر شمالی کوریا میں سرکاری ایجنسی کے مطابق کِم جونگ ان کا کہنا ہے کہ " امریکا نے ہمارے قریب ایٹمی سامان لانے میں پہل کی ہے لہذا اس کو چاہیے کہ صحیح فیصلہ کرے اور اگر وہ علاقے میں کشیدگی کم کرنا اور کسی بھی خطرناک فوجی جھڑپ کو روکنا چاہتا ہے تو اسے اپنے افعال سے یہ ظاہر کرنا ہو گا"۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے فوج کی جانب سے پیش کیا جانے والا منصوبہ کافی تفصیل سے دیکھا ہے اور سینئر عسکری قیادت کے ساتھ منصوبے کو زیر بحث لایا گیا ہے۔