پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس انتقال کر گئے

 پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس انتقال کر گئے
کیپشن: فوٹو: فائل

ملتان : تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے، غلام عباس کھاکھی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ پی پی 222 جلال پور پیر والا سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔غلام عباس کھاکھی کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق غلام عباس کھاکھی کی نماز جنازہ ا?ج شام 6 بجے ان کے ابائی علاقہ پل کھارا جلال پور پیر والا میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی عمر 60 برس تھی ، انہوں نے سوگوران میں 2 بیوائیں ، 3 بیٹے اور 1 بیٹی کو چھوڑا ہے۔غلام عباس کھاکھی 1993ءسے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، انہوں نے جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور ا?زاد حیثیت سے الیکشن لڑے، تاہم وہ پہلی بار منتخب ہو کر صوبائی اسمبلی پہنچے تھے۔