علیم خان پھر ایک بار وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں‌شامل

علیم خان پھر ایک بار وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں‌شامل

لاہور : پنجاب اسمبلی میں‌جہاں‌آج سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے انتخاب ہو رہاہے وہیں اب یہ بھی سننے میں‌آرہاہے کہ علیم خان کو ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کاامکان ہے .

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں‌جہاں سبطین خان ،علیم خان سمیت متعدد نام آرہے تھے اور ایک  موقع پر علیم خان کا نام نیب میں‌ قائم مقدمات کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی دوڑ سے خارج ہو گیا تاہم علیم خان  اب پھر دوبارہ اسی دوڑمیں‌شامل ہو گئے ہیں ،

واضح‌رہے پی ٹی آئی قیادت نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ظاہر کرنے کا فیصلہ کیاہے . اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی قیادت کس وقت متوقع وزیراعلیٰ کا اعلان کرتی ہے .