فواد چوہدری کا بھارتی ریٹائرڈ میجر کو منہ توڑ جواب

فواد چوہدری کا بھارتی ریٹائرڈ میجر کو منہ توڑ جواب
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :وفاقی وزیر فواد چوہدری نےبھارتی ریٹائرڈ میجر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جو کر سکتے ہیں وہ آپ کے تصور سے باہر ہے۔بھارتیاسٹیبلشمنٹ جو آر ایس ایس اور بھارت کی نازی لیڈر شپ کو کچھ عقل دینی چاپئیے۔بطور قوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے , آپ کی بیوقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔ 

۔فواد چوہدری اور بھارت کے ریٹائرڈ میجر کے درمیان اس سے قبل بھی ٹویٹر پر لفظی جنگ ہوئی تھی۔گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور گالم گلوچ ہوئی جس پر صادق سنجرانی بار بار دونوں ارکان اسمبلی کو بیٹھنے اور چُپ رہنے کی ہدایت کرتے رہے ۔ 

فواد چوہدری کے بولنے پر مشاہد اللہ نے انہیں شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں تو میں باندھ کر آیا تھا ، ڈبو۔ جس پر دونوں رہنماؤں میں ایک مرتبہ پھر سے تلخ کلامی ہوئی لیکن کچھ ہی لمحے بعد صادق سنجرانی کے اصرار پر دونوں رہنما خاموش ہو گئے اور غیر پارلیمانی الفاظ کو حذف کروادیا گی لیکن اس تمام صورتحال کابھارت نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ 

اسی حوالے سے بھارت کے ریٹائرڈ میجر اور بھارتی دفاعی تجزیہ نگار گوراو آریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہد اللہ نے وفاقی وزیر کو کتا کہہ کر پکارا ہے اور یہ بھی کہا کہ تمہیں تو میں گھر باندھ کر آیا تھا تم یہاں کیا کر رہے ہو۔بھارتی دفاعی تجزیہ نگار نے پاکستانی پارلیمنٹ میں اراکین کی سیاسی بصیرت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کے جملوں کا پاکستان کی پارلیمنٹ میں تبادلہ ہوا۔