القسام بریگیڈز کے حملے ، میجر سمیت متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

القسام بریگیڈز کے حملے ، میجر سمیت متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

بنیامین :بنیامین میں حماس سے جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت کمانڈو فارمیشن ڈوڈیون یونٹ کے میجر ایلی ڈیوڈ گارفنکل کے نام سے ہوئی ہے۔


دوسری جانب سرایا القدس کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے گئے۔ طولکرم میں نور شمس کیمپ کے اندر ایک کار کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔سرایا القدس کے مطابق گاڑی میں اسرائیلی فوج کا افسر تین سپاہیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا، ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ شہر میں الشفا کمپلیکس کے جنوب میں صہیونی فوجی گاڑی اور الشفا کمپلیکس کے قریب 3 اسرائیلی ٹینکوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الشفا اسپتال کے اطراف میں گھسنے والی متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں