غزہ: القسام بریگیڈز کا اسرائیلی ٹینکوں پر حملہ، نئی ویڈیو جاری

غزہ: القسام بریگیڈز کا اسرائیلی ٹینکوں پر حملہ، نئی ویڈیو جاری

غزہ :  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف جاری مزاحمتی کارروائیوں کی ایک تازہ جھلک دکھاتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں غزہ شہر کے علاقے التفاح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مزاحمت کاروں کو سرنگوں سے نکلتے، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں چھپ کر گھات لگاتے اور اسرائیلی ٹینکوں پر کاری ضربیں لگاتے دکھایا گیا ہے۔ یہ مناظر نہ صرف مزاحمت کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ غزہ میں فلسطینی عوام آج بھی ظلم کے خلاف پوری استقامت سے کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر ایک بار پھر فضائی بمباری شروع کی تھی، جس کے فوراً بعد زمینی کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا۔ ان حملوں نے غزہ کے نہتے عوام پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑے، لیکن ساتھ ہی فلسطینی مزاحمت نے بھی جوابی کارروائیوں کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

گزشتہ روز بھی القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا، جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ غزہ میں جاری یہ تازہ جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینی مزاحمت اب بھی متحرک ہے۔

مصنف کے بارے میں