جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی

جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر بننے والے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ تصدق  حسین جیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو معذرت کا خط لکھ دیا ہے۔ اعتماد کرنے پر وفاقی کابینہ کا مشکور ہوں ۔ذاتی مصروفیات کے باعث کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔ 


انہوں نے خط میں موقف اختیار کیا کہ مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں  کیونکہ ججز کے خط کا معاملہ آرٹیکل 209 میں مکمل نہیں آتا۔ 

مصنف کے بارے میں