Get Alerts

انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

لاہور:سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین سٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے، زیادہ تر کے آﺅٹ دیکھیں تو بیٹ ٹانگوں کے پیچھے نظر آئےگا.

دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں،میرا کرکٹرز اور مینجمنٹ کو مشورہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، دوسری صورت میں صرف بارش ہی شکست سے بچا سکے گی۔