عوام کیلئے بری خبر ، حکومت نے پٹرول سستا کرنے کے بجائے مہنگا کردیا 

عوام کیلئے بری خبر ، حکومت نے پٹرول سستا کرنے کے بجائے مہنگا کردیا 
سورس: File

اسلام آباد:پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری کے منتظر  عوام کیلئے بری خبر ۔۔پیٹرول  6 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا ،ڈیزل 51 پیسے سستا کردیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ڈالر کی قدر میں 28 روپے کمی کے باوجود پٹرول مہنگا کر دیا گیا ۔  حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں۔ مٹی کا تیل 43 پیسے فی لٹراور پٹرول چھ روپے 72 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔ 

  

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے فی لٹر کمی ہوئی ہے جکبہ ڈیزل کی قیمتوں میں 51 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ 

پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے , ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے ,مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 199 روپے 40 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں