اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری، انٹر بینک میں 291 روپے سے تجاوز کر گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری، انٹر بینک میں 291 روپے سے تجاوز کر گیا
سورس: File

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے مہنگا ہو کر    300 روپے کا ہو گیا۔

 گزشتہ روز   89 پیسے اضافے کیساتھ  ڈالر کی قیمت 288 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے  26 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد  ڈالر کی قیمت   288.49 روپے سے بڑھ کر 291.75  روپے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 54 پوائنٹس اضافے کے بعد 48 ہزار 479 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ روز 48 ہزار 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں