Get Alerts

"جشن معرکہ حق" کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

کراچی: حکومت پاکستان نے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ یادگاری سکہ 15 اگست سے سٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر پر دستیاب ہوگا۔ سکے کے سامنے والے رخ پر ہلال اور پانچ نوکوں والا ستارہ نمایاں ہے جبکہ پیچھے کی جانب "معرکہ حق" اور "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کے الفاظ کندہ ہیں۔

یہ سکہ قومی جذبے کی علامت ہے جو پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری کو یادگار بناتا ہے

ٹیگز: