"نیونیوتازہ ترین"
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنما سلونی بخاری انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وومین ونگ پنجاب کی صدر سیدہ سلونی بخاری آج (جمعہ کو) صبح اچانک انتقال کرگئی ہیں۔ ان کے انتقال پر پی ٹی آئی کارکنوں میں سوگ کی کیفیت پھیل گئی ہے اور کارکنان سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ سلونی بخاری کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ 63 ایل گلبرگ تھری لاہور میں ادا کی جائے گی۔
Syeda Saloni Bokhari, President #PTI Women’s Wing Punjab passed away this morning,15th December. Her Namaz-e-Janaza will be held at 3:15 pm (Asar) at her residence 63-L, Gulberg 3, Lahore.
— SaadiaBukhari (@SaadiaBukhari) December 15, 2017
پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے سلونی بخاری کے انتقال پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ” افسوس، افسوس ، افسوس، پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والی ، پاکستان سے محبت کرنے والی اور بہت ہی حیران کن انسان سلونی بخاری آج ہمیں چھوڑ گئیں، لیکن ان کی مسکراہٹ، حوصلہ اور قربانیاں ہمیشہ دوسروں کیلئے مشعل راہ رہیں گی‘۔