وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کی ڈیڈلائن کو مسترد کردیا ۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے حکومت سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی پارلیمنٹ تحلیل ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی مینار پاکستان جلسے سے انقلاب کی کوششیں نہایت غیرذمہ دارانہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوری تحریک میں غیر جمہوری مطالبہ کیسے کرسکتی ہے ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اندر کی بات بتا رہاہوں پی ڈی ایم کے لیڈران استعفوں پر متفق نہیں ہیں ۔ ذاتی ایجنڈے سے ہٹ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اپنا موقف پیش کریں ۔
واضع رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو 31 جنوری تک مستعفیٰ ہونے کی ڈیڈلائن دی ہے دوسری صورت میں یکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا جائے گا ۔