اعظم سواتی پر سندھ میں درج مقدمات ختم، اسلام آباد منتقل

اعظم سواتی پر سندھ میں درج مقدمات ختم، اسلام آباد منتقل

کراچی: سندھ میں  اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات منسوخ کردیے گئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہن کےخلاف سندھ میں درج مقدمات کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اعظم سواتی کی کسٹڈی اسلام آباد منتقل کردی گئی ہے اور ان کے خلاف مقدمات سی کلاس کردیےہیں لہٰذا تمام درخواستیں اب غیر موثر ہوچکی ہیں۔
 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سکھر سے خصوصی طیارے  پر  اسلام آباد لایا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ متنازع ٹویٹ   کے  کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کی جانب سے فیصلہ 16دسمبرتک مؤخر کردیا گیا  تھا ۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا،  اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں ہیں ۔اس حوالے سے عدالے کی جانب سے  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق جج اعظم خان کو نیا اسپیشل جج سنٹرل تعینات کر دیاگیا ہے ۔

 خیال رہے کہ سلام آبادہائیکورٹ نےجج اعظم خان کی بطوراسپیشل جج سنٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

مصنف کے بارے میں