پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، اعلان آج ہو گا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، اعلان آج ہو گا
سورس: file

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کی جائےگا۔ 

 نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا۔



 

مصنف کے بارے میں