پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
سورس: file

کراچی: پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی۔ 

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہرمحمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامداور رئیر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔

پاکبحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ریئر ایڈمرل مظہرمحمود ملک نے 1992 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ 

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں