ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
سورس: file

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافےکے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

 
دوسری جانب  عالمی بازار میں سونے کی قیمت  3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 35  ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا  تھا۔

مصنف کے بارے میں