Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کے عمل تیز کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کے عمل تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ قائم کرنا توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے، بجلی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور بیٹری اینرجی سٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کام شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار، ترسیل، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری اور پاور سیکٹر میں دیگر اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ فیسکو، آئسکو اور گیپکو کی نجکاری کے اقدامات جاری ہیں اور اس حوالے سے جلد ایکسپریشن آف انٹرسٹ شائع کیے جائیں گے۔

ٹیگز: