Get Alerts

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: نیشنل امیگریشن اینڈ ریڈریشن کونسل (این آئی آر سی) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

استعفیٰ صدر مملکت کو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے سیکرٹری کے ذریعے بھجوایا گیا، جس میں معاہدے کی شق XII کے تحت ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی مقرر ہوئے اور 4 دسمبر 2024 کو عہدہ سنبھالا، تاہم اب ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتے۔

چیئرمین نے معاہدے کے اختتام کے اعلان کے ساتھ کہا کہ وہ این آئی آر سی کی خدمات میں تعاون کے لیے شکر گزار ہیں، مگر اب ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے دستبردار ہونا ناگزیر ہو گیا ہے۔

ٹیگز: