Get Alerts

شدید دھند کے باعث ملک بھر کی موٹرویز اور قومی شاہراہیں بند، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں

شدید دھند کے باعث ملک بھر کی موٹرویز اور قومی شاہراہیں بند، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں

لاہور:شدید دھند کے باعث ملک بھر میں کئی اہم سڑکیں اور موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے M5 (ملتان سے شیر شاہ) ظاہر پیر تک بند رہے گی، جبکہ M3 (درخانہ سے رجانہ) اور M4 (گوجرہ سے ملتان) بھی دھند کے باعث بند ہیں۔

قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، خاص طور پر کسووال، راجپوت نگر، قادر پور اور بہاولپور بائی پاس میں شدید دھند ہے۔ اڈا شنال اور مسافر خانہ کے علاقوں میں بھی حد نگاہ محدود ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

ٹیگز: