پی ایس ایل :اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو ہرادیا

پی ایس ایل :اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو ہرادیا
کیپشن: تصویر پی ایس ایل ٹوئٹر

دبئی: پی ایس ایل 4 تو شروع ہوگیا مگر لاہور قلندرز کی قسمت نہ بدلی اور پہلے ہی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے 172 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رانچی اور رضوان حسین بطور اوپنرز میدان میں اترے۔45 رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ رضوان کی صورت میں گری جنہوں نے 15 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر لیوک رانچی جبکہ اوور کی آخری گیند پر سالٹ آؤٹ ہوگئے۔اس طرح اسلام آباد شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔

f6488d30a8af6711980baafdac14247d

کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت کے درمیان شراکت نے یونائیٹڈ کی امیدیں پھر سے جگادیں تاہم دونوں بلے باز جلد آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پر نوجوان بلے باز آصف علی اور فہیم اشرف کے درمیان شاندار شراکت قائم ہوئی جس نے لاہور قلندرز سے میچ چھین لیا۔آخری اوور میں کپتان محمد حفیظ کی گیند پر چھکا لگاکر فہیم اشرف نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

2c1e65ddbf5d0d841303c51765e68824

اس سے قبل فخر زمان اور سہیل اختر کی جانب سے شاندار آغاز کے باوجود لاہور قلندرز 172 رنز کا ہدف ہی دے پائے۔لاہور کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 97 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، سہیل 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے اینڈ سے فخر زمان کا بلا رنز اگلتا رہا تاہم 65 کے انفرادی اسکور پر فخر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔جارح مزاج اوپنر نے اپنی اننگز کے دوران 6 چوکے اور تین فلک شگاف چھکے لگائے۔

14ویں اوور کے اختتام پر لاہور نے 125 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی دو وکٹیں گرچکی تھیں۔پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کررکے اے بی ڈیویلیئرز نے کچھ جاندار شاٹس ضرور کھیلے تاہم وہ اسکور میں 17 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے ایک چھکا اور دو چوکے لگائے۔اختتامی اوورز میں اسلام آباد کے باﺅلرز نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے لاہور کے رنز بنانے کی رفتار سست کردی جس کے باعث قلندرز کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔

اختتامی دس اوورز میں قلندرز کی 8 وکٹیں گریں۔ شاندار آغاز کے باوجود لاہور 172 رنز کا ہدف ہی دے پائی۔یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو جبکہ سمیع، شاداب، ڈیلپورٹ اور وقاص مقصود نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔اسلام آباد کی ٹیم میں رضوان حسین، لیوک رانچی (وکٹ کیپر)، فلپ سالٹ، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب کان، سمیت پٹیل، محمد سمیع (کپتان) اور وقاص مقصود شامل تھے۔


لاہور کی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ (کپتان)، اے بی ڈیویلیئرز، انٹون ڈیوسچ، برینڈن ٹیلر، سہیل اختر، کارلوس بریتھویٹ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، حارث رو¿ف اور راحت علی شامل تھے۔شاندار کارکردگی پر فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔