Get Alerts

ادویات اور کھانے کی چیزوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ادویات اور کھانے کی چیزوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ
کیپشن: ادویات اور کھانے کی چیزوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف رکھا جائے گا، ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے ۔ 

 چیئرمین ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے،بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔