سیلکٹرز غلطی ہو گئی ہے تو معاف کر دیا لیکن آئندہ ایسی غلطی نہ کرنا، مریم نواز

سیلکٹرز غلطی ہو گئی ہے تو معاف کر دیا لیکن آئندہ ایسی غلطی نہ کرنا، مریم نواز
کیپشن: سیلکٹرز غلطی ہو گئی ہے تو معاف کر دیا لیکن آئندہ ایسی غلطی نہ کرنا، مریم نواز
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

وزیر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری پارٹی کے علاوہ کوئی اور جماعت ہے جس نے وزیرآباد کی خدمت کی ہو بلکہ نااہل وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کسی کو کوئی نوکری نہیں ملی۔ پی ٹی آئی کا امیدوار اگر ووٹ مانگے تو اسے چائے پلا کر پوچھنا کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں۔ ان کا امیدوار ووٹ مانگے تو انہیں گیس اور بجلی کے ضرور دکھانا۔ عمران خان نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب لوگوں سے ان کی ہی چھتیں چھینی جا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے نعرے لگانے سے پہلے پرانے وعدے پورے کر دیتے لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کارڈ کھیل رہی ہیں تاہم ان کو پتہ نہیں کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹی ہے تو پنجاب کی بات کیوں نہیں کرے گی۔ سندھ جاتی ہوں تو سندھ کی بات کرتی ہوں اور اگر بلوچستان میں جاتی ہوں تو پھر بلوچستان کی ہی بات کرتی ہوں۔ 

جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پنجاب میں چینی اور آٹا مہنگا ہونے کی بات ہو گی تو میں پنجابیوں کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ مریم نواز ہر کسی کی بات کرتی ہے کیونکہ وہ پاکستان کی بیٹی ہیں۔ نواز شریف اور شہباز کے بعد پنجاب یتیم ہو گیا ہے جبکہ ملک کا نقصان ضرور ہوا ہے لیکن انشااللہ نواز شریف ضرور اٗئیں گے اور اس ملک کو اندھیروں سے دوبارہ نکالیں گے۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ اس حکومت کو لا کر عوام خوار اور سیلکٹر کجھل خوار ہو رہے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی گی تو سب ٹھیک ہو جائے گا اور اگر سیلکٹرز غلطی ہو گئی ہے تو معاف کر دیا لیکن آئندہ ایسی غلطی نہ کرنا۔