سابق چیف جسٹس کی اضافی سکیورٹی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

سابق چیف جسٹس کی اضافی سکیورٹی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:  سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی اضافی سکیورٹی کیخلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواستگزار ریاض حنیف راہی عدالت کے سامنے پیش  ہوئے، درخواستگزارنے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا  کردی ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق ایسا ہی کیس جسٹس محسن اختر کیانی نے سنا،بہتر ہو گا یہ کیس بھی اسی بنچ کے سامنے منتقل کیا جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اپنی مرضی کا فورم نہیں مل سکتا  کون سا بنچ سنے گا یہ عدالت کا اختیار ہے آپ کا نہیں، آپ میرٹ پر اپنے دلائل شروع کریں۔

درخوستگزار نے استدعاکی کہ میرے اور کوئی دلائل نہیں پھر جو بھی مناسب آرڈر جاری کر دیں، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مصنف کے بارے میں