پی ایس ایل7: آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

پی ایس ایل7: آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

لاہور: پاکستان  سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ میگا کرکٹ  ایونٹ میں آج واحد میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے اہم مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، میچ  شام  7:30 بجے شروع ہو گا۔ 

پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر   چھ  پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جس نے سات میچز کھیل کر تین جیتے اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی پوزیشن ہے جس نے چھ میں سے 3 میچ جیتے اور 4 میں شکست ہوئی۔

مصنف کے بارے میں