اسلام آباد: کے پی بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے پڑھ کر سنایا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
فدا خان سمیت پانچ درخواست گزاروں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔