Get Alerts

وزیراعظم کا پیٹرول 12 روپے مہنگا کرنے سے انکار، سمری نظرثانی کیلئے واپس بھجوا دی

وزیراعظم کا پیٹرول 12 روپے مہنگا کرنے سے انکار، سمری نظرثانی کیلئے واپس بھجوا دی

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سمری نظرثانی کیلئے وزارت خزانہ کو واپس بھجوا دی ہے۔ ،
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کی جو وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔  
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ کہتے ہوئے سمری نظرثانی کیلئے وزارت خزانہ کو واپس بھجوا دی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ سمری پر دوبارہ نظرثانی کرے گی۔ 
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ 

ٹیگز: