Get Alerts

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی دیکھنے میں آئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کم ہوئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 851 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

ٹیگز: