Get Alerts

پاک فوج نے بھارتی خاتون کے ساتھ ایسا سلوک کہ بھارتی پاک فوج کے دیوانے ہو گئے

پاک فوج نے بھارتی خاتون کے ساتھ ایسا سلوک کہ بھارتی پاک فوج کے دیوانے ہو گئے

پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کے اس پار آنے والی بھارتی خاتون کو تحائف کے ساتھ واپس بھجوادیا

اسلام آباد: پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول کے اس پار آنے والی بھارتی خاتون کو تحائف کے ساتھ واپس بھجوادیا۔بھارتی اخبار کے مطابق مغربی بنگال کی 55 سالہ خاتون جو ذہنی مریضہ تھی ، غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے میں آگئی تھی۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا اور خاتون کو کامان پل کے راستے واپس بھجوا دیا،ساتھ ہی اسے کپڑے، مٹھائی اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔اخبار کے مطابق خاتون اپنے بارے میں صرف اتنا بتاپائی ہے کہ اس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بہت سے بھارتی غلطی سے پاکستانی حدود مں داخل ہوتے رہے ہیں جنہیں واپس بھیج دیا جاسکتاہے۔