سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے ساڑھے تین ارب کا بزنس کر لیا

سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے ساڑھے تین ارب کا بزنس کر لیا


ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ‘ فلم نے اب تک ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق فلم ٹائیگر زندہ ہے اب تک تین سو پچاس کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔ 2016 میں فلم سلطان اب تک سلمان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 320 کروڑ کی کمائی کی تھی۔22 دسمبر کو ریلیز ہو نے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے اب تک 350 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے سلمان خان کی کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔