اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کے لیے ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے ایک اور واک آؤٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن صرف یہی کر سکتی ہے۔
In a Parliament that costs taxpayers billions yearly, yet another walkout in NA by the Opposition shows that this is the only function they intend to perform. These are pressure tactics to seek an NRO & evade accountability for corruption in NAB cases not initiated by PTI.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 15, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات حکومت پر دباؤ ڈالنے اور این آر او لینے کے لیے ہیں اس طرح کرپشن کے خلاف احتساب کو نہیں روکا جا سکتا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کے بنائے ہوئے نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا۔