عمران خان کا الزام بے بنیاد ہے اور جواب دینا بھی مناسب نہیں، شہباز شریف

عمران خان کا الزام بے بنیاد ہے اور جواب دینا بھی مناسب نہیں، شہباز شریف
کیپشن: اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہو گی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے، قائد حزب اختلاف۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر شہبازشریف سے میڈیا نمائندوں نے سوالات کیے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ واک آؤٹ این آر او لینے کے لیے کر رہے ہیں۔

اس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہو گی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

خیال رہے آج وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے ایک اور واک آؤٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن صرف یہی کر سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کے لیے ہے۔