شیخ رشید کو ایک اور بڑے عہدے کیلئے گرین سگنل مل گیا

شیخ رشید کو ایک اور بڑے عہدے کیلئے گرین سگنل مل گیا
کیپشن: Image Source : Facebook

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی )کا رکن بننے کے لیے گرین سگنل دےدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو خط کے جواب میں قانونی رائے دےدی ہے۔ اپنے جوابی خط میں بیرسٹر فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ قانون کے تحت کوئی بھی وفاقی وزیر پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا رکن بن سکتا ہے‘رولز میں وفاقی وزیر کے رکن پی اے سی بننے پر کوئی پابندی نہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز وزیر قانون کو خط لکھ کر قانونی رائے مانگی تھی کہ کیا وہ بطور وفاقی وزیر کے پبلک اکاﺅنٹس کمٹی کے مستقل رکن بن سکتے ہیں یا نہیں۔ شیخ رشید ماضی میں بھی متعدد مرتبہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔