برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کی امدادی سرگرمیوں جاری

برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کی امدادی سرگرمیوں جاری
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی:  پاک فوج کی وادی نیلم، گلگت، بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سمیت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری. 

آئی ایس پی آر کے مطابق,  فوجی جوانوں، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور سول انتظامیہ مشترکہ اقدامات کر رہی ہے، قراقرم ہائی وے، جگلوٹ ، سکردو شاہراہ مختلف مقامات سےکھول دی گئی۔

یاد رہے کہ بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث اب تک 100 سے زائد شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کاعمل جاری ہے، متاثرین کوخیمے کمبل، راشن، ادویات اور تیار کھانا فراہم کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔