مریم نواز کی کنیزوں نے پارٹی تباہ کردی، شاہد خاقان کے بعد ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما مستعفی

مریم نواز کی کنیزوں نے پارٹی تباہ کردی، شاہد خاقان کے بعد ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما مستعفی
سورس: File

مری : ٹکٹس کی تقسیم پر مسلم لیگ ن مری  میں شدید اختلافات سامنے آنے لگے۔ سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کے بعد مسلم لیگ ن سے ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا۔نائب صدر مسلم لیگ پنجاب راجہ عتیق سرور اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن پی پی چھ میں شدید اختلاف کا شکار ہو گئی ۔

راجہ عتیق سرور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی میں قربانیوں کی جگہ کان گوشیوں پر فیصلے ہوئے۔مریم نواز کی کنیزوں نے پارٹی کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ  پارٹی نے خود دعوت دی کے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں ۔پی پی 6 کا ٹکٹ پی پی سات کو  دینا مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کی توہین ہے۔

مصنف کے بارے میں