واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزے (Permanent Resident/Green Card) کی پراسیسنگ مؤثر طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 21 جنوری 2026 سے ہوگا۔
محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ نئے تارکین وطن امریکی عوام کے ٹیکسز یا عوامی سہولیات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک نئے درخواست گزاروں کی مکمل جانچ کے بعد اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ وہ امریکہ میں عوامی امداد پر انحصار نہیں کریں گے۔
یہ پابندی صرف امیگرنٹ ویزوں پر لاگو ہوگی، جبکہ سیاحتی، کاروباری اور تعلیمی ویزے متاثر نہیں ہوں گے۔