اسلام آباد: وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے سٹاف سے گفتگو بھی کی اور سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران وفاقی وزیر شفاء فاطمہ اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو مرکز کی کارکردگی اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ مرکز شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کی فراہمی کو آسان اور تیز بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے، اور اس سے عوام کو بروقت اور شفاف خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔