لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں سٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کیا گیا، جس میں نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے شرکت کی۔سٹیٹ لاؤنج کو حال ہی میں تعمیر نو کے بعد جدید اور خوبصورت انداز میں دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے قائد ن لیگ، وزیر دفاع اور وزیراعلیٰ پنجاب کو لاؤنج کی سہولیات اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔