اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق مستقل کیے جانے والے ججز میں حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، سید احسن رضا، ملک جاوید اقبال، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک محمد اویس خالد، چوہدری سلطان محمود، تنویر احمد شیخ اور عبہر گل شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راجا غضنفر علی خان کو مستقل نہیں کیا جا سکا جبکہ طارق محمود باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے دو ممبران جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مسلسل غیر حاضر رہے۔