قطر نے پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کر دیا 

قطر نے پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کر دیا 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دوحہ: قطر نے پاکستان کیلئے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے اور قطری حکومت نے اس حوالے سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے پالیسی بھی متعارف کرادی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر آن ارائیول ٹورسٹ ویزا دیا جائے گا اور اس کیلئے 6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہوگی۔


پالیسی کے مطابق آن ارائیول ٹورنسٹ ویزا کیلئے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی، قطر جانے والوں کی کورونا ویکسی نیشن، بچوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہو گی، قطر جانے والے کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہوگی اور قطر حکومت کو آن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔