پوری ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کی ذمے دار ہے،مصباح الحق

پوری ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کی ذمے دار ہے،مصباح الحق
سورس: file photo

برمنگھم : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر ٹیم کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، پوری ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کی ذمے دار ہے۔

برمنگھم میں پاکستانی میڈیا سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے گذشتہ چھ سیریز جیتی ہیں لیکن ایک سیریز ہارنے پر اتنی تنقید کی جارہی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو اس پر تنقید بھی ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کو دل پر ہی لے لیں ہمیں اگلے ایونٹس کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا ۔ 

 مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی بینچ  اسٹرینتھ ٹیم نے پاکستان کی فل اسٹرینتھ ٹیم کو شکست دی ہے جس کے نتائج  پر کھلاڑی اور کوچز  برابر کے قصور وار ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونی ہے۔