پاکستان ازبکستان کے درمیان بڑے بڑے معاہدے ہو گئے ہیں :وزیر خارجہ 

Shah Mahmood Qureshi,PTI,Visit Tashqand

تاشقند:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیر اعظم کے دورہ ازبکستان کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ،ازبکستان کی کاروباری شخصیات بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے معاہدے ہو چکے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع اور امکانات موجود ہیں،تاشقند پہنچنے پر ہمارا بزنس فورم کا اجلاس ہو اجس میں پاکستان سے 130 کے لگ بھگ اہم بزنس ہائوسز کے نمائندگان شریک ہوئے ،انہوں نے ازبکستان کے سرمایہ کاروں سے بیک ٹو بیک میٹنگز ہو رہی ہیں ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ازبکستان میں  پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کا اشتیاق دیکھنے میں آیا ہے ،اب تک 453 ملین ڈالر کے معاہدے ہو چکے ہیں ۔