پاکستان میں تین روزہ افغان امن کانفرنس ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں تین روزہ افغان امن کانفرنس ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: پاکستان میں تین روزہ افغان امن کانفرنس ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان 17 سے 19 جولائی 2021 کے درمیانی عرصے میں افغان پیس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغان پیس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغان سیاسی قائدین کو دعوت دی ہے۔ بیشتر افغان سیاسی قائدین نے افغان پیس کانفرنس میں شرکت کی حامی بھری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا پاکستان پر اثر پڑے گا۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے 30 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی ہے لیکن اب پاکستان مزید افغان مہاجرین کو بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ازبکستان نہایت اہم ہے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ امور پر گفت و شنید کی گئی ہے۔