کشمیر کو نواز شریف نے بیچا تھا، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب

کشمیر کو نواز شریف نے بیچا تھا، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب
کیپشن: کشمیر کو نواز شریف نے بیچا تھا، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مریم نواز کی تقریر پر ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ جو دوسروں کو کہتا ہے اصل میں وہ خود ہوتا ہے اور آپ بار بار کہہ رہی ہیں کہ کشمیر کو بیچ دیا لیکن کشمیر کو آپ کے نواز شریف نے بیچا تھا۔

شہباز گل کا کہنا تھا آپ پہلے دن سے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں اور مریم نواز کہتی ہیں ان کی رگوں میں کشمیر کا خون دوڑ رہا ہے لیکن رگوں میں جو خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ نظر آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقامے کی وجہ سے نہیں مامے کی وجہ سے نکالا گیا اور  ماما وہ تھا جس نے نواز شریف کو اپارٹمنٹ خرید کر دیے اور ثبوت نہیں دیے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے پلندری کی تحصیل بلوچ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب آزاد کشمیر پر نظریں ہیں،کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک آتا ہے اور کہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کریں اور کشمیر کوبیچنے کی سازش امریکا میں بیٹھ کر رچائی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کے منصوبے گروی رکھنے کی سازش کر رہا ہے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو الٹا نقصان ہو گا جبکہ نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔