پنجاب ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم آج رات 12 بجے ختم ہو گی

پنجاب ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم آج رات 12 بجے ختم ہو گی

لاہور: پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی اور 17 جولائی بروز اتوار 20 نشستوں پر پولنگ ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170، پی پی 7راولپنڈی، پی پی83 خوشاب، پی پی90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 125 ،127 جھنگ اور پی پی 140 شیخوپورہ پر ضمنی انتخاب ہو گا۔
اسی طرح پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 237، 272، 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان پر بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہو گی اور تمام جماعتیں و امیدوار اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔ 
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد پنجاب کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ جلوس اور کارنر میٹنگز پر پابندی ہو گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں